Wednesday 22 September 2021

دل اداس ہے تمھیں بہت یاد کر رہا ہوں۔

 دل اداس ہے تمھیں بہت یاد کر رہا ہوں۔
پتا ہے سر درد اتنا تھا کہ ایک پل کے لیئے لگا تھا اب شاید دوبارا سر درد برداشت نہیں کرنا پڑے گا۔
2 زینیکس بھی کھائی ہیں مگر نیند نے جیسے تم سے کجھ نکھرے ادھار لے لئے ہیں کم بخت آتی نہیں۔
یار پتا ہے وہ دوست جن کو میں سب کجھ سمجھتا تھا یار اب وہ مجھے کجھ نہیں سمجھتے اکیلا ہو گیا ہوں دل کر رہا ہے کہ اج تم میرے پاس ہوتی تو تمھارے کاندھوں پہ سر رکھ کہ چلا چلا کر روتا۔ اب تو آنسوں اندر جا رہے ہیں۔
یار وہ میرا دوست جو دو دو بجے مجھے سگریٹ پھنچاتا تھا جب تیری یاد میں مجھے سگریٹ پینے کا من کرتا۔
یار اج وہ سب مجھے فضول سمجھتے ہیں۔
پتا ہے اگر تمیں خط لکھنے کی عادت نا ہوتی نا میں خودکشی کر لیتا۔ اکھیں بھر آئی ہیں نا چاہتے بھی خط لکھنے میں وقفہ لے رہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج لگاتار 10منٹ تک آنسوں نکلتے رہے اب سوچ رہا ہوں کہ آخر آنسوں کس کے لیئے تھی۔ ان دوستوں کے لیئے جن جن کو بات کرنا سکھائی یا پھر تمھارے لیئے جس سے جینا سیکھا۔۔
سگریٹ پینے کا من کر رہا ہے گاؤں میں میرا کوئی دوست نہیں جو اب مجھے سگریٹ مہیاء کرے بس ایک ہی تو تھا اپنا یار ۔۔۔۔۔۔۔
اے میری ہمدرد! یار پلیز آج رات میرے خواب میں آؤ نا مجھے اپنے کاندھوں پہ سر رکھ کر رونے دو نا پلیز۔۔۔
جسم کانپ رہا ہے خیر معمولی بات ہے یے تو جون جولائی میں بھی ہوتا ہے جب تم یاد آتی ہو یا پھر جب میرا من خودکشی کو سوچتا ہے۔۔۔
ارے ہاں کل تیری ایک دوست سے بات ہوی اس سے بات ہوئی اور اس سے بات ہو اور تمہارا ذکر نہ ہو ایسا بھی کیا ممکن ہے؟
اس نے بتایا کہ تم بھی میری باتیں یاد کرتی ہو مگر اس نے ہے بھی کمپیئر کیا کہ تم میری طرح شدت سے یاد نہیں کرتی۔ حسب معمول میں نے اس سے شکایت بھی کی کہ اب وہ مجھے تمہاری تصویریں ںہیں بھیجتی اس نے کہا کہ تم روکتی ہو یے کہے کر کہ میں تمہاری تصویریں دیکھ کر کہیں مایوس نا ہو جاؤں۔
ارے پچھلے دنوں ایک ناول پڑھی ہے "تو پڄاڻان" یار تمہارے مزاج کی ہے بھیج دوں..؟ تماری ایڈریس اب بھی کھارا در والی ہے نا۔۔۔؟؟
اچھا نہیں تمہیں ناول موصول ہونگی تو تمھارے ابا جی کو کون جواب دیگا ۔ چلو پنجاب کالونی والی سمیرا عروج کے گھر بھیج دونگا گا اس سے لے لینا ؟

ک

0 comments:

تبصرو لکو

.

اوهان جي هر تبصري جو جواب انشاءالله جلد از جلد ڏنو ويندو