Wednesday 22 September 2021

میری پیاری تم بہت یاد آ رہی ہو۔۔۔

 میری پیاری تم بہت یاد آ رہی ہو۔۔۔
پتا ہے آج تو تم بہت یاد آئی ہو اور کم بخت نیند کی گولیوں کو بھی آج ہی ختم ہونا تھا۔ لائبریری میں کوئی نئی کتاب بھی تو نہیں تھی جسے پڑھ لیا جاتا۔ خیر کتاب ہوتی بھی نہیں پڑھ پاتا تمھیں تو پتا ہے جب تم یاد ہوتی ہو تو دنیا جھان کا پتا کہاں چلتا ہے۔
یاد آ رہے ہیں وہ رمضان جب تم مجھے سحری تک جگائے رکھتی تھی اور میں اپنی پرانی موبائل کی وجھ سے ساری رات بیڈ کے نیچے چارجر والی سائیڈ پہ ایسے کھڑا ہوا ہوتا تھا۔
اور وہ دن بھی یاد ہے جب رمضان بھی نہیں تھا اور تم بھی بات نہیں کر رہی تھی پھر بھی میں جاگا تھا پوری رات اور صبح کو تیرا شھر چھوڑنا پڑا تھا۔
آج دوسرے دفعا ایسا ہوا ہے تم نے نہیں جگا کر رکھا پھر بھی جاگ رہا ہوں۔۔۔ کیوں جاگ رہا ہوں وجھ میں خد بھی نہیں سمجھ پایا اور دماغ میں فقط تم چل رہی ہو۔۔
ساری رات سوچتا رہا ہوں تمھارے بارے میں کبھی سوچا تم ہوتی تو کیا ہوتا۔؟ کبھی سوچا اگر تم مل جائو گی تو کیا ہوگا..؟ اور اگر تم نہیں مل پائی تو گیا ہوگا۔۔؟ بس ان تین سوالوں نے مجھے ساری رات سونے نہیں دیا۔۔ 
اب دل کر رہا تھا کہ تمیں لکھوں موبائیل کھولا ہے تو کجھ سمجھ نہیں آ رہا لفظ تو لکھ رہا ہوں پر سارے بی ترتیب ہیں کوئی ترتیب نہیں بنا پا رہا میری زندگی کے طرح اب تمھیں میرے الفاظ بھی بے ترتیب ملیں گے۔۔
میری پیاری کوئل کی آواز آ رہی ہیں لگ رہا ہے صبح ہو گئی ہے مگر جب سے تم گئی ہو میری صبح نہیں ہوتی بس میری راتیں ہی چل رہی ہیں مصنوعی طور دن ہوتا بھی ہے تو مجھے تنگ اور تنگ کرنے کے لیے۔۔۔
جب بھی سائنسی طور پر جینے کی لیے ہم چیزوں کو سرچ کرتا ہوں تو خد ہی اپنے جینے پر ہنسی آتی ہے کہ زندہ بھی کیسے ہوں۔۔۔ 
پچھلے ہفتے میں صرف 6 بار کہانا کھایا تھا کمزور بھی ہوگیا ہوں مگر یار تم بن کجھ اچھا جو نہیں لگتا نا جینا اچھا لگتا ہے نا مرنا۔۔۔۔۔
اکیلا ہوگیا ہوں۔۔۔!!!! ایسا لگتا ہے پورا جہاں میرے خلاف ہے یار بھی ستانے لگے ہیں۔۔۔ یار بہت کجھ چاہا ہے میں نے مگر  جو بھی چاہا ہے سب میری حسرت بن گیا ہے وہ حسرت جو کبھی پوری نہیں ہو سکتیں ۔۔۔
اب تو بہت کجھ کھولیا ہے اور حاصل کرنے کو بھی کجھ نہیں آج پھلی بار ایسا ہوا ہے پوری رات سوچنے کے بات بس یے چند الفاظ تمھاری طرف بھیجنے کو لکھ پایا ہوں۔۔۔ حقیقی معنوں میں آج بہت بے بس سمجھ رہا ہوں خد کو۔۔۔۔
میری جاناں تم خوش رہنا۔۔
واجد

0 comments:

تبصرو لکو

.

اوهان جي هر تبصري جو جواب انشاءالله جلد از جلد ڏنو ويندو