Wednesday 22 September 2021

یاد جاناں۔۔۔۔۔۔۔!!!

 یاد جاناں۔۔۔۔۔۔۔!!!
سائنس پہ میرا یقین کامل ہے مگر پھر بھی کبھی کبھی تمہاری یاد کے بعد میڈیکل سائنس مذاق سی لگنے لگتی ہے۔ اور انوارمنٹل سائنس بھی سمجھ سے باھر ہے۔۔۔۔
بھلا تمہاری یاد کوئی چیز تو نہیں جس کے آنے سے خون کی رفتار میں انتھا کمی ہو جاتی ہو۔۔۔ 
تمہاری یاد میں کوئی نیوٹریشن، کیلشم یا پھر پروٹین بھی تو نہیں جس کے آنے سے بھوک ختم ہو جاتی ہو ۔۔۔
پھر ایسا کیا ہے تمہاری یاد میں جو کہ سائنس ابھی دریافت نہیں کر پائی۔۔۔۔۔؟؟؟
پتا نہیں تمھارے دور جانے سے  آکسیجن کی کمی کیوں محسوس ہوتی ہے۔۔۔
فطرت کی رنگ برنگی شامیں اداس کیوں ہو جاتی ہیں ؟
بھار کے موسم خزاں میں کیسے بدلتے ہیں۔۔۔
اور تمھارا وجود پیناڈول نہیں پھر بھی تیرے آنے سے بخار کی شکایت نہیں ہوتی۔۔۔
تمہارا وجود نمک نہیں پھر بھی خون کی رفتار پوری کیسے کر دیتا ہے۔۔۔
تمہارا وجود رائزک کی گولیاں نہیں پھر بھی کھانا وقت پر کھانے کی طلب کیوں ہوتی ہے۔۔۔۔
تم ہو تو دنیا میں آکسیجن پوری لگتی ہے۔
تم ہو تو بھار۔۔۔ بھار لگتی ہی۔۔۔
تمہارے نا ہونے کے بعد تمہارا ہونا ایسے لگتا ہے کہ جیسے کائنات کا نظام ری سیٹ ہوگیا ہو۔۔۔
اور پھر تمہاری غیر موجودگی احساس دلاتی ہے کہ جیسے سب ڈس آرڈر میں چل رہا ہے۔۔۔۔
سائنس ابھی ترقی نہیں کر سکا۔۔۔
سائنس نہیں بتا سکتی کہ تمھارا وجود اس کائنات کے لیے کیوں ضروری ہے۔۔۔
ڪج

0 comments:

تبصرو لکو

.

اوهان جي هر تبصري جو جواب انشاءالله جلد از جلد ڏنو ويندو